یورپقومی و عالمی خبریں

رومانیہ میں پاکستان کے نئے سفیر الیاس محمود نظامی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بخارسٹ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے نئے سفیر الیاس محمود نظامی نے بخارسٹ میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں رومانیہ کے صدر عزت ماب نکوشور ڈین کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات بھی پہنچائے۔سفیر نے رومانیہ کے قومی دن جو یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے، کے حوالے سے پیشگی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر نے پاکستان اور رومانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔الیاس محمود نظامی نے صدر رومانیہ کو پاکستان میں اقتصادی استحکام اور ترقی کے لیے کی جانے والی حکومتی اصلاحات سے آگاہ کیا، خصوصاً توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی۔تقریب دونوں ممالک کے درمیان جاری مثبت روابط اور مستقبل میں بڑھتے ہوئے تعاون کے عزم کی علامت رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button