قومی و عالمی خبریںہجرت و روزگار

پی او اے ایف یورپ و جرمنی کے وفد کی ایم ڈی او پی ایف سے ملاقات، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد — پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) یورپ اور جرمنی کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی سے او پی ایف ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری مظہر اقبال دیونہ، سرپرست پی او اے ایف یورپ؛ ناصر محمود چودھری، چیئرمین ایگزیکٹو کونسل؛ امتیاز احمد، چیئرمین پی او اے ایف جرمنی؛ چوہدری افتخار احمد، صدر پی او اے ایف جرمنی؛ چوہدری احسان الٰہی، جنرل سیکرٹری؛ اور سہیل مہدی گوجر، صدر پی او اے ایف پاکستان چیپٹر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے سمندر پار پاکستانیوں کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدے میں محمد افضال بھٹی کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اس معاہدے کی نوٹیفکیشن جاری ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی اور اسے پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا۔
وفد نے مندرجہ ذیل اہم مطالبات پیش کیے: پاکستان قونصلیٹ فرینکفرٹ میں مستقل قونصل جنرل کی تعیناتی، یورپ کے مختلف ممالک میں نادرا کے دفاتر کی بحالی، ایئر پورٹس پر غیر قانونی طور پر مسافروں کو اتارنے کے سلسلے کی روک تھام، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کم از کم دس سال کی ٹیکس فری پالیسی، اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی بینک قائم کرنے کی ضرورت۔
محمد افضال بھٹی نے وفد کی تمام باتیں غور سے سنیں اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کو دوہری شہریت کے معاہدے پر مبارکباد دی اور او پی ایف کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔
غیر قانونی آف لوڈنگ کے مسئلے پر ایم ڈی او پی ایف نے کہا کہ اگر کسی مسافر کو کسی بھی پاکستانی ایئر پورٹ پر غیر قانونی طور پر اتارا جائے تو فوری طور پر او پی ایف کو بھیجا جائے۔ او پی ایف اس کے کاغذات کی جانچ کرے گا، چیک اِن کرائے گا اور غیر قانونی آف لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلد برلن اور فرینکفرٹ میں نادرا کے دفاتر کھل جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button