Blogکمیونٹییورپ

پرتگال میں اوورسیز کنونشن کا انعقاد، او پی ایف چیئرمین اور پاکستانی سفیر کی شرکت

پرتگال میں ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے اوورسیز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرتگال اور دیگر یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمانِ خصوصی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تھے، جبکہ سفیرِ پاکستان پرتگال عائشہ فاروقی نے بھی خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ ۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی اور ذاہد مغل *تمغۂ امتیاز* ایڈوائزرٹوچیئرمین ہوپ آف اوورسیزپاکستانیزچوہدری مہدی رانجھا۔ سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز احمد ورک، چیف آرگنائزر ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز یورپ چوہدری افتخار تارڑ . چیئرمین ہیومن ٹرسٹ انٹرنیشنل اٹلی ڈاکٹر وقاص ندیم،۔ C.E.Oچوہدری محمد ابو تراب ۔ چیف کوآرڈینیٹر ملک عابد ۔ چوہدری عامر وڑائچ جمنا صدر عوامی پارٹی ۔ بابر علی چوہدری اسپین شامل تھے پروگرام کے آرگنائزرز چیئرمین ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز مہران تارڑ۔صدر ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز پرتگال چوہدری اسماب ارشد تارڑ۔ بابر سہیل خان۔ مختار احمد تارڑ۔یاسر یعقوب۔ افضل احمد۔اجمل حسین تارڑ۔فیصل یعقوب۔ملک عمران تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید قمر رضا شاہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، ان کے حل اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے، اووسیز پاکستانیز فاونڈیشن اس حوالے سے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، سفیرِ پاکستان عائشہ فاروقی نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز پرتگال کے عہدیداران چیئرمین ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز مہران تارڑ۔صدر ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز پرتگال چوہدری اسماب ارشد تارڑ نے تنظیم کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کنونشن کو کامیاب بنانے پر پرتگال میں بسنے والے اووسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا اور پاکستانی سفیر عائشہ فاروقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button