خلیجی ممالکقومی و عالمی خبریںکاروبار

چوہدری شفقت محمود دھول بھاری اکثریت سے پاکستان انویسٹرز فورم جدہ کے دوبارہ صدر منتخب

جدہ ( او پی این) سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین چوہدری شفقت محمود دھول بھاری اکثریت سے پاکستان انویسٹرز فورم جدہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ ان کی کامیابی پر کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مختلف طبقات کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا گیا اور اظہار تشکر کیا گیا۔

چوہدری شفقت محمود دھول کے دوبارہ صدر اور مہر عبدالخالق لک کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر فورم کے اراکین سمیت سماجی اور کاروباری شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چوہدری عنصر محمود دھول نے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، خالد نواز چیمہ، عنصر مغل، چوہدری چیمہ، انجینئر سجاد خان اور دیگر معزز شخصیات کو مٹھائی پیش کی اور مبارکباد وصول کی۔

کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ چوہدری شفقت محمود دھول کی کامیابی ان کی مسلسل خدمات اور کمیونٹی کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ فورم کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ساتھ فورم کی بہتری اور سرمایہ کاروں کے مفاد میں مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری شفقت محمود گزشتہ دو سال سے فورم کے صدر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس وقت فورم میں رجسٹرڈ پاکستانی سرمایہ کاروں کی تعداد 180 کے لگ بھگ ہے۔ اراکین نے باہمی مشاورت اور گزشتہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اور مہر عبدالخالق لک کو مزید دو سال کے لیے دوبارہ منتخب کیا، اور توقع ظاہر کی کہ وہ پاک سعودی تجارت اور مثبت تعلقات کے لیے فورم کو مزید فعال بنائیں گے۔

دونوں عہدیداران ہمیشہ پاکستان اور سعودی عرب کے بہتر تعلقات کے لیے کام کرتے ہیں اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم اراکین چوہدری شہباز حسین، چوہدری محمد اکرم، چوہدری اظہر وڑائچ، سردار عنایت اللہ، علی ملک، پاکستانی صحافیوں اور دیگر نے دونوں عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ فورم کے چیئرمین شفقت محمود اس وقت پاکستان میں زیرِ علاج ہیں اور صحت یابی کے بعد ماہ کے آخر تک سعودی عرب واپس آکر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button