افریقہانٹرویوزایشیا پیسیفکٹیکنالوجیجنوبی و وسطی ایشاخلیجی ممالکشمالی امریکہعلاقائیقومی و عالمی خبریںکاروبارکالم و مضامینکمیونٹیکھیل و ثقافتہجرت و روزگاریورپ

عبدالماجد خان اور چوہدری اکبر ابراہیم کے بعد آزاد کشمیر کے ایک وزیر مستعفی

مظفر آباد:آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا،وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم کے بعدآزادکشمیر کے وزیر کھیل عاصم شریف بٹ بھی مستعفی ہوگئے ۔عاصم شریف بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی وزارت سے اپنا تحریری استعفیٰ اکبر ابراہیم کے حوالے کردیا ہے ۔
یاد رہے وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور وزیر خوراک چودھری اکبر ابراہیم نے گزشتہ روز تحریری استعفے وزیر اعظم چودھری انوار الحق کو بھیج دیے تھے۔
دونوں وزرا نے اپنے استعفوں میں لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ مہاجرین کے منتخب نمائندے ہیں جو پاکستان بھر میں آباد ہیں ۔
انہوں نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے نشستوں کی مخالفت پر وہ وزارتوں سے مستعفی ہو رہے ہیں، مہاجرین کے لئے آئینی طور پر مختص 12 نشستوں کو ختم کرنے کے غیر منصفانہ اور بے بنیاد مطالبے کی سختی سے مخالفت کرتے رہیں گے ۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے بھی استعفیٰ دیا تھا اس طرح اب مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button