قومی و عالمی خبریںہجرت و روزگار

اووسیز محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اووسیز پاکستانیز کو بتایا کہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح کے لیے 10 نئی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پوسٹس سعودی عرب، جرمنی، فرانس، چین، آسٹریلیا، ناروے، کینیڈا اور برطانیہ میں قائم کی جائیں گی، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی ورک فورس موجود ہے۔

حکام کے مطابق ان پوسٹس کا مقصد پاکستانی محنت کشوں کے مسائل حل کرنا، فلاحی سہولیات فراہم کرنا اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی محمد الیاس چوہدری نے یورپی ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کو ڈرائیور فراہم کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے اس کے مالی بوجھ پر سوالات اٹھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button