Blogخلیجی ممالکقومی و عالمی خبریںہجرت و روزگار

سعودی عرب کے میگا منصوبوں میں پاکستانیوں روزگار کے نئے مواقع

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اووسیز پاکستانیز کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کے میگا منصوبے جاری ہیں، جن میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اہم منصوبوں میں نیوم سٹی، جدہ سینٹرل، ریڈ سی گلوبل، کنگ سلمان انرجی پارک، جدہ ٹاور، ریاض ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 شامل ہیں، جبکہ ایئرپورٹس اور ریڈ سی حب کی توسیع میں بھی ملازمتوں کے مواقع ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سعودی عرب میں صرف ہنرمند افراد کو ملازمت دی جائے گی، جبکہ پاکستان میں یونیورسٹی گریجویٹس کی تعداد زیادہ اور ہنرمند لیبر کی کمی ہے۔

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ریاض کے مطابق 28 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں، جبکہ 5 ہزار غیر قانونی افراد اور 845 سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button