Blogقومی و عالمی خبریںہجرت و روزگار
وفاقی حکومت کا نئی امیگریشن ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت ایک نئی امیگریشن موبائل ایپلیکیشن متعارف کرانے جا رہی ہے، جو جنوری کے وسط میں لانچ کر دی جائے گی۔
حکام کے مطابق اس ایپ کے ذریعے بیرون ملک جانے والے مسافر روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کلیئرنس حاصل کر سکیں گے، جس سے ایئرپورٹس پر مشکلات اور تاخیر میں کمی آئے گی۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ تمام بڑے ایئرپورٹس کو آئی ڈی ایم ایس ٹو اور نادرا کے آن لائن ڈیٹا سے منسلک کر دیا گیا ہے، جبکہ امیگریشن کاؤنٹرز پر کیمرے نصب کر کے ہیڈکوارٹر سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امیگریشن نظام میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے مشتبہ کیسز کی پیشگی نشاندہی کی جا رہی ہے اور انسانی مداخلت کم کر کے سسٹم بیسڈ کلیئرنس کو ترجیح دی جا رہی ہے



