کمیونٹیخلیجی ممالککھیل و ثقافت

جدہ میں ’دھمال میوزیکل نائیٹ‘ کی تیاریاں مکمل، آرگنائزرز اور فنکاروں کی پریس کانفرنس؛ پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت متوقع

جدہ میں ایم ایم انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد ہونے والی ’دھمال میوزیکل نائیٹ‘ کے حوالے سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایونٹ آرگنائزرز اور شریک فنکاروں نے میڈیا کو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پریس کانفرنس میں ایوب شاہ محمد، عمر فدا حسین، امینا اختر، راکھی ساونت، افتخار ٹھاکر، راگ بوائز، شیگل اور سوشل میڈیا اسٹار زین شاہ نے شرکت کی، جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھی ایونٹ میں بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم انٹرٹینمنٹ کے بانی ایوب شاہ محمد نے کہا کہ ’دھمال میوزیکل نائیٹ‘ جدہ میں جدید تفریح اور ثقافتی رنگوں کا منفرد امتزاج پیش کرے گی۔ ان کے مطابق شو کا مقصد سعودی عرب میں مقیم شائقین کو عالمی معیار کی تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے، تاکہ کمیونٹی کو بھرپور انٹرٹینمنٹ کے مواقع میسر آ سکیں۔

بانئی و آرگنائزر عمر فدا حسین نے بتایا کہ مختلف ممالک کے معروف فنکاروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اس پروگرام کی خاص بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم انٹرٹینمنٹ ایسے ایونٹس کے ذریعے ہر طبقے کے لیے معیاری اور محفوظ تفریح فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور جدہ کو تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا ہے۔

ایونٹ آرگنائزر امینا اختر نے ایم ایم انٹرٹینمنٹ کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادارہ خطے میں ثقافتی اور تفریحی ایونٹس کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ ان کے مطابق ’دھمال میوزیکل نائیٹ‘ جدید طرز کی پروڈکشنز کا تسلسل ہے اور سعودی عرب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تیزی سے عالمی انٹرٹینمنٹ ہب بن رہا ہے اور وہ اس ایونٹ کا حصہ بن کر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لوگ ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام میں شرکت کریں۔ شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر پاکستان سے اچھا رشتہ ملے تو وہ ضرور غور کریں گی، جبکہ انہوں نے عمرہ ادائیگی کی خواہش پوری ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستان کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جدہ ہمیشہ فنکاروں کو بے پناہ محبت دیتا ہے، اور وہ اس ایونٹ میں اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے شائقین کو بھرپور محظوظ کرنے کی کوشش کریں گے۔ راگ بوائز نے بتایا کہ ان کی توانائی سے بھرپور میوزیکل پرفارمنس شو کا اہم حصہ ہوگی، جبکہ گلوکار شیگل نے کہا کہ ’دھمال میوزیکل نائیٹ‘ ایک جدید اور انٹرایکٹو شو ہے جس کے لیے مکمل تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار زین شاہ نے بھی اپنی شرکت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جدہ کے تفریحی منظرنامے میں ایک یادگار اضافہ ثابت ہوگا۔ آخر میں ایم ایم انٹرٹینمنٹ کی ٹیم نے بتایا کہ ایونٹ 5 دسمبر کو سیور لونج جدہ میں منعقد ہوگا جبکہ ٹکٹیں لاونچ سے حاصل کی جا سکتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button