خلیجی ممالک
سعودی عرب، مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانیوں کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں پولیس نے 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتاری طائف شہر میں اس وقت عمل میں آئی جب ملزمان کو بھیڑیں چوری کرنے کے مشکوک معاملات میں شامل پایا گیا۔
سعودی اخبار کے مطابق گرفتار افراد مختلف مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے انہیں ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفارتخانے یا حکام کی جانب سے ان گرفتاریوں کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔



